جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا 382 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

datetime 11  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-22 میں 382 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔382 ارب روپے کے ریونیو اقدامات سامنے آگئے۔بجٹ دستاویز کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 52 ارب روپے کے ریونیو اقدامات تجویز کئے ہیں ۔سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 215 ارب روپے

کے ریونیو اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس میں 115 ارب روپے کے ریونیو اقدامات جبکہ مالیاتی بل میں 195 ارب روپے کی ٹیکس مراعات تجویز کئے گئے ہیں ۔وفاقی بجٹ مالی سال برائے 2021-22 کی بجٹ تجاویز میں مجموعی طورپر 116 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ،پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنڈز 24ارب 21کروڑ جبکہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10ارب 68کروڑ 93لاکھ 14ہزار مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 56منصوبے جاری ہیں جن میں چکوال بائی پاس ، لطیفال گائوں چکوال میں 20بیڈ کا ہسپتال ، نیب آفس سکھر ، انٹیلی جنس بیورو کی بلڈنگ گلگت ، جبکہ نئی ترقیاتی سکیموں میں سڑک کی تعمیر ضلع چکوال ،پاک پی ڈبلیو ڈی کے نئے بلاک کی تعمیر ، وزیراعظم آفس ،سٹاف کالونی اور وزیراعظم کے چیئرلفٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں اس طرح وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس نے مذکورہ بالا جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئی سکیموں جن میں سڑکوں ،بلڈنگ سمیت دیگر امور شامل ہیں کی تعمیر کے لئے مجموعی طور پر 24ارب 21کروڑ سے زائد مالیت کی رقم مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔آئندہ مالی سال2021-22کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے

3249.540ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 7 جاری ترقیاتی منصوبوں میں نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر کے قیام کے لئے 267 ملین ‘ پاکستان پٹرولیم کور ہائوس کی اپ گریڈیشن کے لئے 345.321 ملین ‘کراچی لیبارٹریز کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے

385.336 ملین ‘رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے لئے 230ملین ‘ 5 نئے ترقیاتی منصوبوں میں فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سپیشل اکنامک زون میں آر ایل این جی کے لئے785ملین، بن قاسم انڈسٹریل پارک میں آر ایل این جی کے لئے 149.410 ملین روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…