ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

روس نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کئی سال سے عائد پابندی اٹھا لی

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)روس نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کئی سال سے عائد پابندی اٹھا لی۔ذرائع کے مطابق وزارت غذائی تحفظ کے ادارے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن نے ایک سال کی محنت کے بعد کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے چار یونٹس روس کو چاول برآمد کرسکیں گے۔دوسری جانب وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں

کامران سیف نے رواں مالی سال کے11ماہ میں مجموعی برآمدات کا حجم22.563ارب پہنچنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی،برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس آف ٹریڈرز کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور راہ میٹیریل اور ایکسپورٹ پر ڈیوٹیوں کا خاتمہ کیاجائے تاکہ برآمد کنندگان دلجمعی، یکسوئی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔میاں کامران سیف نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری سے صنعتی ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ ہورہا ہے اوربڑی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں اضافہ کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا، لارج سکیل مینوفیکچرنگ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے اور کورونا وباء سے دباؤ کا شکار معیشت استحکام پذیر ہورہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…