جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بابو سر ٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی خراب ہوگئی شدیدسردی سے 3سال کی بچی فوت ہوگئی

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر تین سال کی بچی انتقال کر گئی۔ ریسکیو انچارج کے مطابق سیاحوں کی مدد کے لیے لیے ریسکیو ٹیم  میکینک کے ساتھ پہنچی تھی۔متاثرہ خاندان کا تعلق ناران سے

ہے جب کہ یہ خاندان سیاحت کے لیے بابو سر آیا تھا۔شدید سردی کی وجہ سے بچی کی موت ہو گئی۔یاد رہے 28 مئی2021 کو آٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ ٹریفک کیلئے کھولا گیا تھا،خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے سنگم پر واقع سطح سمندر سے 13 ہزار 6 سو فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع بابو سر ٹاپ کھولتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد بابوسر ٹاپ پہنچی تھی۔حکام کے مطابق بابوسر پر برف ہٹانے کا کام مکمل کر کے شاہراہ کو بحال کردیا گیا جبکہ بابوسر ناران روڈ کی بحالی کے لئے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس روڈ پر تیرہ چھوٹے بڑے گلیشرز اور تودوں کو صاف کیا گیا تھا ۔ستمبر سے بابوسر ٹاپ پر شدید برف باری شروع ہو جاتی ہے جس کے باعث یہ شاہراہ قریباً آٹھ ماہ ٹریفک کے لیے بند ہوجاتی ہے۔اس روڈ کے کھلنے سے ملک کے دیگر شہروں سے گلگت بلتستان کا سفر کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے بھی سیاحت کافی عرصہ تک بند رہی تاہم حال ہی میں سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر و تفریح کی اجازت دید ی گئی تھی جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…