اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ سندھ کےشہر ڈھرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعددردناک واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں ۔ٹرین میں ایک بدقسمت خاندان بھی سوار تھا جس کی ویڈیو دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ یہ فیملی اپنے3 بچوں کے ساتھ کراچی سےظہیرآباد شہید اپنے گاؤں آرہے تھے،ٹرین روانگی سے قبل اس خاندان نےیہ ویڈیو بنائی
جس میں معصوم بچے پنجاب آنے کی خوشی میں نہال ہوئے جارہے تھے ۔بدقسمتی سے حادثے میں نانا ،بیٹی اور نواسہ ،نواسی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو حادثہ کچھ دیر قبل بنائی گئی جس میں بچے ویڈیو بنانے والے کو بائے بائے کہتے رہے ۔ 12 سالہ بچی شدید زخمی ،ایک بچی جاں بحق جبکہ 6سالہ بچہ لاپتہ ہے ۔ ویڈیو بنانے والا شخص بچوں کو کہہ رہا ہے کہ وہ بائے بائے کریں جبکہ بچے جواب میں بائے بائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ قبل ازیں نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثہ، گھر والوں سے بچھڑنے والی بچی کے ورثا اب تک نہ ملےسکے ، بچی کی طبعیت ٹھیک ہے اور وہ اسپتال نائب قاصد کے گھر پر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثہ میں اب تک 53افراد جاں بحق جبکہ100ے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں دو لاوارث بچیوں کو صادق آباد ٹی ایچ کیو اسپتال لایا گیا تھا جس میں پانچ سالہ بچی کی طبعیت تشویشناک ہونے کی وجہ سے شیخ زید ہسپتال ریفر کر دیا گیا تھا۔ ہسپتال ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ لاوارث بچی کی عمر ڈیڑھ سال ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہے وہ اس وقت ہستپال کے نائب قاصد کے گھر موجود ہے ، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ورثا کی تلاش جاری ہے جبکہ بچی کیلئے کافی لوگوں نے ہم سے رابطہ بھی کیا ہے لیکن جیسے وہ تمام شناخت کے قوائد پورے کریں تو بچی ان کے حوالے کی جائے گی تب میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے فی الحال ورثا کی تلاش جاری ہے ۔