لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت22روپے کمی سے284روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت15روپے کمی سے196روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت153روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔۔ تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئےمرغی کے گوشت کا284 روپے فی کلو سرکاری نرخنامہ جاری ,زندہ مرغی کا
تھوک ریٹ 188، پرچون ریٹ196 روپے کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 153 روپے فی درجن سرکاری ریٹ جاری کیا گیا۔ دوسری جانب مرغی کے گوشت میں 22روپے کمی پر صارفین کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ صارفین نےمطالبہ کیا حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اب اضافہ نہ ہو ۔ قبل ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے کمی سے313روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے216روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت150روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ مسابقتی کمیشن کی جانب تحقیقات شروع ہونے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، برائلر گوشت کی قیمت مزید 67روپے کمی سے335روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی جبکہ دو روز میںمجموعی طو رپر قیمت میں97روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 46روپے کمی سے231روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے148روپے فی درجن رہی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مسابقتی کمیشن کی جانب سے فیڈ کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اور طلب اور رسد میں زیادہ فرق نہ ہونے کے باوجود برائلر گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر شروع کی جانے والی تحقیقات کی وجہ سے قیمتوں میں اچانک اس سطح پر کمی دیکھی گئی ہے ۔