اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سویٹ پوٹیٹو یا شکر قندی کے فوائد

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)ماؤں کے لیے بچوں کی اچھی صحت سب سے اہم ہوتی ہے۔ جس کے لیے وہ خاصی فکر مند بھی رہتی ہیں اور ڈبے والے ٹانک اور دودھ کو توانائی کا ذریعہ سمجھتی ہیں لیکن وہ چیزیں اتنا فائدہ نہیں پہنچا پاتی جتنا قدرتی غذاؤں سے ممکن ہوتا ہے کیوں کہ اچھی صحت کے لیے

سب سے زیادہ صحت بخش غذا ضروری ہے اور ان ہی غذاؤں میں سے ایک ہے شکر قندی جو بچوں کو مطلوبہ غذائیت فراہم کر سکتی ہے۔شکرقندی میں نشاستہ، گلوکوز، وٹامنز اور دیگر معدنی اجزا موجود ہیں جو بچوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ ہموار جلد اور کھلتی ہوئی رنگت کے لیے بھی شکر قندی استعمال کی جاتی ہے.شکر قندی میں موجود وٹامن اے بینائی کو تیز کرتے ہیں جب کہ وٹامن سی نظام انہضام کو فعال کرتے ہیں جب کہ فائبر معدے اور آنتوں کے لیے بہترین ہے اسی لیے بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے شکرقندی کھلائی جانی چاہیے کیوں کہ یہ خون اور حرارت میں اضافہ کرتی ہے اورنزلہ زکام سے محفوظ رکھنے کیساتھ ساتھ پٹھوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔اکثر ماؤں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بچے کمزور ہیں جس کے لیے وہ مختلف ٹوٹکے بھی کرتی ہیں لیکن ایسے بچوں کے لیے شکر قندی بہت فائدے مند ہے کیوں کہ اس کے استعمال سے بچوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔اسی طرح شکرقندی دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اگر سردی کے موسم میں بچوں کو روزانہ صرف ایک پیالی شکر قندی کھلائیں توسردی کا پورا موسم بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔عام طورپر شکر قندی کو اُبال کراستعمال کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اس کے استعمال کے بہت سے طریقے ہیں جو اس کے ذائقے کو بھی مزیدار بنا دیتے ہیں۔اکثربچوں کو شکر قندی ابال کر کھانا اچھا نہیں لگتا اس لیے آپ کو چاہیے کہ شکر قندی کو مزیدار بنا کر بچوں کے سامنے پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…