جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

خبردار:موبائل فون کی فروخت یا تبدیلی سے قبل یہ کام لازمی کرلیں

datetime 7  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی )فون کمپنیاں نئے ماڈلز لانچ کرتی ہی رہتی ہیں اور اس حوالے سے کمپنیوں کے درمیان ایک مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے۔ بہت سے صارفین اپنا موبائل بھی تبدیل کرتے ہیں، اور نیا موبائل خریدتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے قبل آپ کو کچھ ضروری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ آپ کی

ذاتی معلومات کسی دوسرے شخص کے پاس نہ چلی جائیں۔فون میں موجود تمام کارڈز کو نکال لیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان میں موجود ہر شے کا بیک اپ موجود ہے۔ یہ اقدامات کرنے کے بعد آپ اپنے فون کو فروخت کر سکتے ہیں۔ ایک بات ذہن میں رکھیں جسے موبائل کی تبدیلی سے قبل انجام دینا لازمی ہے۔ آپ کو اپنے تمام اعداد و شمار کے ساتھ تصاویر اور فائلوں کا بیک اپ بنانا ہوگا تاکہ جب آپ اپنا فون تبدیل کریں تو آپ اسے کھوئیں نہیں۔ اینڈرائڈ ڈیوائسز کے استعمال کنندہ اپنی فائلوں کا گوگل کے ذریعے بیک اپ لے سکتے ہیں، اور ایپل صارفین کے لیے آئی کلوڈ کے ذریعے ڈیٹا کاپی کیا جاسکتا ہے۔یہ بھی بہت اہم ہے کہ ہر اس اکاؤنٹ کو خارج کریں جو آپ نے لاگ ان کررکھا ہے، کیونکہ یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ کے فون پر شناخت کرنے والی تمام معلومات کو مٹ چکی ہیں اور اب یہ کسی دوسری پارٹی کے ذریعے استعمال نہ ہو سکیں گی۔واضح رہے کہ ذاتی اکاؤنٹس میں بہت سارا ڈیٹا ہوتا ہے، بشمول بینک اکاؤنٹس، کارڈز، آن لائن شاپنگ سائٹس، یا بینک کارڈ کی تفصیلات وغیرہ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لاگ آؤٹ کرنا کافی ہے لیکن اضافی تحفظ کے لیے آپ کو اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے بے ح ضروری ہے۔ ماہرین آپ کے فون پر فیکٹری ری سیٹ کرنے کی اہمیت بھی ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ یہ اقدام آپ کے ذاتی ڈیٹا اور آپ کے نصب کردہ کسی بھی ایپلیکیشن کو ہٹاتا ہے اور یہ فون کو اپنی ڈیفالٹ حالت میں دوبارہ سیٹ کرتا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…