منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ہوشیار: مرغیوں میں تیسرا وائرس بھی پھیلنے لگا

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں مرغیاں ایک نئے وائرس کا بھی شکار ہونے لگی ہیں جب کہ دو وائرس سے وہ پہلے ہی متاثر تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹرنری یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب نے مرغیوں میں نئے

وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات  چیت میں کہا کہ مرغیاں ایک نئے وائرس ایڈینو کا شکار ہونے لگی ہیں۔پروفیسر طاہر یعقوب کے مطابق ایڈینو سے پہلے ہی مرغیوں میں رانی کھیت اور انفلوئنزا کے وائرس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ تینوں وائرس کی وجہ سے مرغیوں کا نہ صرف اعصابی نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ وہ سانس کی بیماریوں کا بھی شکار ہو رہی ہیں۔وٹرنری یونیورسٹی کے پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ نئے وائرس ایڈینو کی وجہ سے رانی کھیت ویکسین غیر موثر ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرغیاں پچھلے دو ماہ سے نئے وائرس کا شکار ہیں، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ایک محتاط اندازے کے تحت تقریبا 4 ہزار مرغیاں مررہی ہیں۔پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ شہری مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی چھوٹی اور کم عمر مرغیاں خریدنے سے اجتناب برتیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شہری مارکیٹوں سے 2 کلو وزن والی مرغیاں ہی خریدیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…