منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ زخمی مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا‎

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گھوٹکی ٹرین حادثے کے ایک زخمی مسافر نے بتایا ہے کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، کلمپ کی مرمت کےبجائے عارضی حل کیاگیا، جس کی وجہ سے بوگی الٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے

مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا ملت ایکسپریس حادثہ ریلوے حکام کی غفلت سے ہوا ، ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، جس کے بارے میں کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کیاتھا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق زخمی مسافر نے بتایا ہ کلمپ کی مرمت کےبجائے عارضی حل کیاگیا ، جس کے بعد ریتی کے قریب جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا گیا ، جس کے باعث بوگی الٹ گئی اور بوگی الٹنے کے فوری بعدسر سید ایکسپریس ٹکراگئی۔دوسری جانب ترجمان ریلوے نے کہا تھا کہ ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےاتر کرڈاؤن ٹریک پرجا گریں، گرنےوالی بوگیاں راولپنڈی سےآنے والی سرسیدایکسپریس سےٹکرائیں، ریلوے،مقامی پولیس کےساتھ انتظامیہ ریلیف کے لیے موقع پر موجود ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثہ ریتی اورڈھرکی کےدرمیان ریتی کے قریب پیش آیا، زخمیوں کوروہڑی، پنوعاقل اورسول اسپتال سکھر منتقل کیاگیا، زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تاہم ٹریک بحال ہوتے ہی ٹرینوں کوروانہ کردیا جائے گا۔یاد رہے رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی تھی ، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…