ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ایف آئی اے کی11سو اسامیاں، 5دن میں 6 لاکھ درخواستیں جمع کروا دی گئیں

datetime 7  جون‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے میں بھرتی کیلیے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگاروں نے صرف 5 روزکے دوران 6 لاکھ درخواستیں جمع کروادی ہیں جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 14جون ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ایف آئی اے میں

مختلف کیٹگریوں میں گریڈ 1 سے 15 تک کے لئے 11سو 40 اسامیوں کی بھرتی کا شیڈول جاری ہوا، صرف پانچ روز میں ہی ایف آئی اے کو 6 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ابھی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں کئی روز باقی ہیں اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ محکمہ کو 25 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوں گی جو کہ ایف آئی اے کی تاریخ میں بھی ایک ریکارڈ ہوگا۔ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں کبھی موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ ایف آئی اے میں جونیئر کلرک کیلئے 24اسامیاں، نائب قاصد کے لئے50 ، ڈسپیج رائیڈر کے لئے4 ،لوئیر ڈویژن کلرک کیلئے34 ، چوکیدارکے لئے 14 ،اسٹینو ٹائپ کیے لئے 45، کانسٹیبل کیلئے 596، کک کے لئے3 ، سویئپر کیلئے 25، اسسٹنٹ کیلئے 17، کانسٹیبل ڈرائیورکے لئے41،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے211، ڈرائیور کیلئے 11 اورسب انسپکٹر کیلئے 65اسامیاں جاری کی گئی ہیں ۔تمام درخواست گزاروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی بعدازاں انٹرویو کیلئے بلوایا جائے گا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…