منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ جاری

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کواشتہا ری قرار دیدیا ۔پیر کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس پر سماعت کی ۔محمدسلیم بیگ سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے،احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کو

اشتہاری قرار دیدیااور فرزانہ راجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کر دیئے گئے ۔ جج اصغر علی نے کہاکہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کر دیئے گئے ۔ وکلاء شریک ملزمان نے کہاکہ پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟ ۔ وکلاء شریک ملزمان نے کہاکہ عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے مطابق انوسٹی گیشن کو کسی اسٹیج پر ختم نہیں کیا جا سکتا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کرلیا ،احتساب عدالت نے سماعت 14جون تک ملتوی کردی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…