مکوآنہ (این این آئی) گاڑی خرید کر اوپن لیٹر پر چلانے والے 7 لاکھ کار مالکان مشکل میں پڑگئے، رواں ماہ ٹرانسفر نہ کروائی تو اگلے ماہ بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر اور رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔محکمہ ایکسائز نے اگلے ماہ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد گاڑی رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کرنے کا نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا
ہے، تمام معاملات طے ہونے کے بعد نادرا نے 120 روپے فی تصدیق کی ڈیمانڈ کردی ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 15 ہزار ای سہولت مراکزموجود ہیں، جہاں شہری گاڑی کی بائیو میٹرک تصدیق کرواسکیں گے, ایکسائز کے تمام دفاتر میں بھی نادرا ای سہولت مراکزقائم کیے جائیں گے، خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد گاڑی ٹرانسفر ہوگی۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 7 لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پرچل رہی ہیں، بروقت ٹرانسفر نہ کروانے سے محکمے کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا ہے، بائیومیٹرک تصدیق کا سسٹم شروع کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔نادرا کی جانب سے بھجوائی گئی فیس کی تجویز کو کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، معاملات طے پانے کے بعد جلد ایم او یو پرسائن ہونگے، جولائی سے ٹرانسفر اور رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک نظام شروع کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اگر آپ گاڑی خریدنے کے خواہش مند ہیں تو کچھ انتظار کر لیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز میں کمی کا اعلان متوقع، 800 سی سی سے کم گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سال کے مالی بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز میں کمی کا اعلان متوقع ہے جس
سے 800 سی سی سے کم گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ ذرائعکے مطابق بجٹ میں حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر عائد امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کم کیے جا سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ خاص طور پر
متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سمری تیار کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔اوپن لیٹر پر گاڑی ذرائع کے مطابق جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور تب سے ڈالر کی قیمت
میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافیہوتا رہا۔ ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ چکی تھی لیکن اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے لیکن پھر بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی۔اس عرصہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوا۔وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے
10 فیصد تک کمی لانے کے لیے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں جو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان میں سے اکثر کے سپیئرپارٹس درآمد ہوتے ہیں۔ڈیوٹی میں کمی کرنے سے اور ڈالر میں کمی آنے سے نئی گاڑیوں کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی آئی گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دنوں کے اندر سمری کو منظور کرلیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔