جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مستعفی ہونے کے باوجود زلفی بخاری کا نام وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پرموجود

datetime 6  جون‬‮  2021 |

اسلام آ باد (مانیٹرنگ دیسک )وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کےمستعفی ہونے کے باوجودوزارت اوورسیزکی ویب سائٹ پراُن کانام موجودہےجبکہ زلفی بخاری 19روزقبل راولپنڈی رنگ روڈ تحقیقاتی کمیشن میں مبینہ طورپرملوث ہونے کی بات سامنےآنےپرمستعفی ہوگئےتھے۔ قومی موقر نامے جنگ کے مطابق اُنہوں نےکہاتھاکہ

وہ تحقیقات مکمل ہونےتک اس عہدے سےاپنے آپ کو الگ کرتے ہیں جبکہ کچھ روزقبل ہی وہ خصوصی طیارے میں چند دوستوں کے ہمراہ دوبئی چلےگئے تھے جہاں سےاب تک وہ واپس نہیں آئے۔ اُن کا موقف تھا کہ وہ دوستوں کےساتھ چھٹیاں منانے دبئی آئے ہیں۔واضح رہے کہ رنگ روڈ سکینڈل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو لے ڈوبا، زلفی بخاری استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے تھے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئےتھے، انہوں نے اپنے آپ کو رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے پیش کر دیاتھا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ میرے وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی شخص کا اگر کسی انکوائری میں نام آ جائے، چاہے وہ غلط ہو یا صحیح، اسے اپنا نام کلیئر ہو جانے تک اپنے عوامی عہدے سے علیحدہ ہو جانا چاہیے، لہذا رنگ روڈ منصوبے میں مجھ پر لگنے والے الزام کی وجہ سے میں اپنا نام کلیئر ہونے تک عہدے سے استعفیٰ دے کر مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا رنگ روڈ یا رئیل اسٹیٹ کے کسی اور جاری منصوبے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس بار انکوائری اہل افراد کی جانب سے ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ میں جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…