پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قیدوجرمانہ کی سزاسنا دی گئی

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) محلہ اشرف آباد کی رہائشی زاہدہ حنیف کی شادی قائداعظم پارک مانانوالہ کے رہائشی ارشد علی سے 8 نومبر1996ء کو ہوئی اور انکے ہاں تین بچے 17سالہ زوہیب ‘16سالہ شاہ زیب اور 14سالہ نمرہ پیدا ہوئے جوکہ حیات ہیں اور مختلف سکول وکالجز میں زیرتعلیم ہیں ۔

بعدازاں محمد ارشد نے زاہدہ حنیف سے اجازت لئے بغیر 10جون 2013ء کو قائداعظم پارک کی رہائشی عفت جبیں دختر اصغرعلی سے دوسری شادی کر لی ۔دوسری شادی کا انکشاف ہونے پر پہلی بیوی زاہدہ حنیف نے اپنے شوہر کے خلاف یکم اپریل 2015ء کو سول جج درجہ اول محمد صغیر کے استغاثہ دائر کیا تواستغاثہ کی سماعت کے بعد 6اپریل 2021ء کو سول جج نے ملزم شوہر کو تین دن قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 5دن قید بھگتنا ہوگی تاہم سزا کم ہونے پر خاتون نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہزاد احمد کے معروف قانون دان عمران کینتھ کی وساعت سے سزا کم ہونے پر اپیل کی تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر ملزم ارشد علی کو ایک سال قید پانچ ہزار جرمانہ کی سزا کاحکم سنادیا عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید دس دن قید سخت بھگتنا ہوگی اور ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرنیکا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…