پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی ایک اور لہر کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ، حکومت نے عوام کو خبردار کر دیا

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ اگر ہم ایس او پیز پر عمل درآمد میں سنجیدہ نہ ہوئے تو ایک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،60-70 فیصد لوگوں کی ویکیسنشن مکمل ہونے پر انحصار ویکسین پر ہوگا،فی الحال ہمیں انحصار ایس او پیز پر کرنا ہوگا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ ہماری تیسری لہر میں کچھ کمی

بتدریج ہوتی نظر آرہی ہے،گزشتہ ہفتے یومیہ ٹیسٹ 47 ہزار سے لیکر 55 ہزار تک ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد چل رہی ہے،ابھی تک جو پابندیاں عائد کیں ان کا نتیجہ سامنے آرہا ہے،سندھ میں ابھی تک شرح نیچے نہیں آسکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں تیسری لہر چونکہ زرا دیر سے آئی اس لیے اس کا سائیکل زرا پیچھے ہے،سندھ میں پازیٹو کیسز کی شرح 6 اور 7 فیصد چل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس دور ان تمام پابندیوں کو سہنے والے شہریوں کا مشکور ہوں،ان بندشوں پر عمل کرنے میں کمی ہونے پر تشویش ہے،خدشہ ہے کہ اس سے کہیں بیماری میں دوبارہ سے اضافہ نہ ہوجائے۔ انہوںنے کہاک ہاگر ہم ایس او پیز پر عمل درآمد میں سنجیدہ نہ ہوئے تو ایک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ویکیسنشن میں بطور کورونا پھیلاؤ روکنے میں انحصار کی حد تک نہیں پہنچے،60-70 فیصد لوگوں کی ویکیسنشن مکمل ہونے پر انحصار ویکسین پر ہوگا،فی الحال ہمیں انحصار ایس او پیز پر کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ویکیسنشن مہم بہت اچھی چل رہی ہے،22 لاکھ لوگ مکمل طور پر دونوں ڈوزز اور 37 لاکھ لوگ سنگل ڈوز لگوا چکے ہیں،مجموعی طور پر 80 لاکھ کے قریب خوراکیں لگ چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجموعی خوراکیں لگنے کے اعتبار سے پاکستان ٹاپ 30 ممالک میں شامل ہوگیا ہے،دنیا کے 165 ممالک سے زائد خوراکیں پاکستان میں لگ چکی ہیں،3 لاکھ سے 4 لاکھ یومیہ خوراکیں لگ رہی ہیں جو ناکافی ییں،7-8 لاکھ یومیہ خوراکیں لگنا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ 30 سال سے زائد عمر والے افراد واک ان ویکیسنشن لگوا سکتے ہیں،سینٹرز کی تعداد اب ہزاروں کی تعداد میں جاچکی ہے،18 سال سے عمر کے تمام افراد کی رجسٹریشن کھل چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے تمام ٹیچرز اور سکول کے عملے کے لیے واک ان ویکسینشن جاری ہے،فائزر ایک مشہور ویکسین ہے جس کی منظوری ڈبلیو ایچ او نے دی ہے،ڈریپ کی جانب سے بھی فائزر کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے،اس کا استعمال حج پر جانے والے یا دیگر ممالک میں جانے والوں کے لیے ہوگا،وہ تمام ممالک جہاں فائزر لگوانا ضروری ہوگا وہاں جانے والوں کو ہی لگائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…