پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

فوجی جوان نے ڈیم میں گرنے والے 8بچوں کو بچا لیا

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی کے تیراک نے نہر میں گرنے والے 8 بچوں کو بچا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک آرمی ٹیم کے مایہ ناز تیراک یاسین اعوان نے گوجر خان نڑالی ڈیم میں ڈوبنے والے 8 بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔عینی شاہد کے مطابق فریال گائوں کے ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور 3 بچیاں نڑالی گائوں میں ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ ڈیم نڑالی سے گزرتے ہوئے رکشے کا ٹائر پھسلا اور ڈیم میں جا گرا۔ایک بچہ رکشے سے پھسل کر شدید زخمی ہوا جبکہ دیگر 8 بچے رکشے سے ڈیم میں جا گرے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کے شور کرنے پر پاکستان آرمی ٹیم کے ماہر تیراک ملک یاسین اعوان جو پاس سے گزر رہا تھا،بھاگ کر پہنچے اور ڈیم میں کود کر تمام پانچ بچوں اور 3 بچیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ملک یاسین کے اس کارنامے پر بچوں کے والدین نے اظہار تشکر کیا جب کہ اہلیان علاقہ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…