ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور عرب فنکاروں کی شرکت سے ریاض کے محافل موسیقی واپس کرنے کا اعلان کیا۔الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری موسیقی کے
جوہر دکھائے جب کہ الریاض میں ایک دوسرا کنسرٹ ہوگا جس میں فن کار محمد عبدہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق روٹانا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محافل میں کرونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔ توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کی ہو اور جن فن کاروں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی انہوں نیفن بکس میں اپنی رجسٹریشن کی ہو۔اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹویٹرپرایک خصوصی ہدایت نامہ میں تفریح کے ذریعہ قائم کردہ پروٹوکول کے مطابق موسیقی پروگرامات کی واپسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایونٹ کے منتظمین اور زائرین سے کرونا پروٹوکول پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور محافل موسیقی میں صرف 40 فی صد حاضری کی اجازت دی۔ محافل میں شرکت کے دوران سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک پہننے پر بھی زور دیا۔دوسری جانباقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ریاض انیشی ایٹوکے آغاز کے موقع پر کہا ہے کہ بدعنوانی ایک غیر اخلاقی فعل اورسرحد پار تک پھیلا سنگین جرم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کی مساعی کا خیر مقدم کیا اور اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے قیام پر سعودی عرب کو مبارک باد پیش کی۔ خیال رہے کہ اس نیٹ کیقیام کا مقصد بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پرکوششوں کو مجتمع کرنا ہے۔انتونیو گوٹیرس نے مزید کہا کہ ہم جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران انسداد بدعنوانی کے عالمی نیٹ ورک کے قیام میں سعودی عرب کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اس نیٹ ورک کا قیام ایک بہت اہم معاملہ ہے۔یو این سیکرٹری جنرل انہوں نے مزید کہا کہ انسداد بدعنوانی کا عالمی نیٹ ورک کرونا سے نمٹنے کے لیے اہم فنڈز مہیا کرے گا اوراس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے 3 آپشنز فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن نیٹ ورک سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔ اس کی کامیابی کا انحصار بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین ہونے والی بات چیت پر ہے۔سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے سربراہ مازن الکہموس نے اس بات پر موجودہ بحران کے وقت عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔انسداد بدعنوانی کے عالمی نیٹ ورک کے قیام کے لیے ریاض انیشی ایٹوکے آغاز کے اعلان کے موقع پر لکہموس نے کہا کہ اینٹی کرپشن نیٹ ورک مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے ضروری وسائل مہیا کرتا ہے۔