ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو ہٹانے کیلئے ہم گول کرنے ڈی میں پہنچ گئے تھے، پیپلز پارٹی نے ٹائم آئوٹ لیکر 6 ماہ کی محنت پر پانی پھیر دیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم بنائی، حکومت ہٹانے کیلئے ہم گول کرنے ڈی میں پہنچ گئے تھے، گول کرنے والے تھے پیپلز پارٹی نے ٹائم آؤٹ لے لیا، 6 ماہ کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد پیپلز پارٹی کے ساتھ جنگ لڑنا نہیں، ہمارا

ہدف یہ حکومت ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ زرداری صاحب اور پیپلز پارٹی کو کیا مراعات مل رہی ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوازشریف کی صحت پر پی ٹی آئی کے بے رحمانہ تبصروں کی مذمت کرتی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ تین سالوں میں مسلم لیگ ن نے کڑا احتساب دیکھا ہے، ن لیگ کی فرنٹ لائن کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلی ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مجھے کسی سیاسی جماعت میں جھانکنے کی ضرورت نہیں ، پوری مسلم لیگ ن کو ایک ن لیگ سمجھتے ہیں،پیپلز پارٹی کو شو کاز نہیں بھیجا تھا، وضاحت طلب کی تھی، ہم نے خط لیک نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے، کورونا کی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اِترا رہی ہے، ملک دشمن پالیسی مشرف نے بنائی تھی، پینٹاگون بھی کہتا ہے پاکستان نے ہماری بات مان لی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارسِ دینیہ کی ایک آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، مدارس کی اے پی سی کے انعقاد کا مقصد سازشوں کو روکنا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کا 4 جولائی کو سوات، 29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم آزاد صحافت کے قائل ہیں، صحافیوں پر حملے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…