منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت نے بیوہ بہنوں کو 22 سال بعد وراثتی جائیداد کا حق دلوا دیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت پر فوری دادرسی کے نتیجہ میں راولپنڈی کی دو بیوہ بہنوں کو 22 سال کے بعد وراثتی جائیداد کا حق مل گیا۔پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دو بیوہ بہنوں تنظیم اختر اور تنویر سہراب نے اپنی وراثتی زمین پر قبضہ اور وراثت کی تقسیم

کے معاملہ کے حوالہ سے پاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایت کی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا۔دونوں بیوہ بہنوں کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت میں کہا گیا تھا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا موقف جانے ان کی شکایت کو خارج کیا لہذا ہماری دادرسی کی جائے۔پی ایم ڈی یو کے مطابق وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اس حوالے سے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ راولپنڈی ڈویڑن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے۔وزیر اعظم کے حکم نامہ میں کہا گیا کہ اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجیں۔ سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے، افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔دریں اثناء دونوں بیوہ بہنوں تنظیم اختر اور تنویر سہراب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمارے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے جب 22 سال کی جدوجہد کے بعد ہمیں ہمارا وراثتی حق ملا ہے، اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں۔دوسری جانب پنجاب پولیس کے اعلی افسران کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل

سے متعلق ورکشاپ منعقد کرنے نے فیصلہ کرلیا۔ جمعہ کو جاری مراسلہ کے مطابق آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو ذاتی طور پر ٹریننگ میں شرکت کرنے کا حکم دیا،تمام اعلی افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک شکایات کے حل پر تفصیلی بریفینگ دی جائے گی،بریفینگ وزیراعظم پاکستان کے آفس میں قائم پی ایم

ڈیلیوری یونٹ کے حکام کی جانب سے دی جائے گی،ورکشاپ میں اعلی افسران کے سطح پر عوامی شکایات کی صحیح اور دیرپا حل کیلئے پالیسی سازی پر بریفینگ دی جائے گی۔،پنجاب پولیس کے بعد باقی صوبوں کے اعلی پولیس افسران کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔واضح رہے، آئی جی پنجاب کے دفتر سے تفصیلی آڈٹ ہونے کے بعد متعلقہ افسران کیلئے ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ٹریننگ کا انعقاد اسی ہفتے کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…