جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

کورونا کے بعد نیا خطرہ، پاکستان میں بھی بلیک فنگس کے مریض سامنے آنے لگے

datetime 4  جون‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ای این ٹی ڈاکٹر نے غیر معیاری آکسیجن سلنڈرز کے استعمال سے بلیک فنگس پھیلنے کے خدشے پر بورڈ آف گورنرز کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ گزشتہ دو ماہ میں 12 مریضوں کی سائی نس سرجری کی گئی جن میں سے 2 مریض کورونا سے صحت یاب ہونے کے دوران بلیک فنگس کا شکار

ہوئے، صفائی نہ ہونے سے بلیک فنگس سلنڈرز کی تہہ میں پایا گیا۔ای این ٹی ڈاکٹر نے زور دیا کہ سلنڈرز میں آکسیجن بھرنے کے دوران احتیاط برتی جائے، کورونا کی صورتحال میں بلیک فنگس کے مریض سامنے آرہے ہیں، اگر سلنڈرز کی صفائی بہتر طور پر نہ کی جائے تو بلیک فنگس کے سپورز (زردانے) ان کی تہہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ مریضوں کے لئے آکسیجن کا جو انتظام کیا جائے تو گیس پانی کے چیمبر سے گزارنے کے لئے بھی پانی کی صفائی ضروری ہے، کیونکہ اگر پانی کی صفائی نہ ہوتو سپورز بننے کا خدشہ ہوتا ہے، بروقت علاج نہ ہونے پر بلیک فنگس کے جسم میں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے، زرعی و نمی کے حامل علاقوں میں رہنے والے افراد کو بلیک فنگس کا شکار ہوئے کا زیادہ احتمال ہوتا ہے۔ادھر سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مریضوں کے زیراستعمال سلنڈرز کی صفائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، صوبے میں بھارتی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، پانچ نمونے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں جن کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 رہ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 588 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔مجموعی کیسز میں سے 92.2 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 21 ہزار 105 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…