اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

صوبائی حکومت نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دے دی  ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمرلازمی ہوگی

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرچی (این این آئی) سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دے دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمرلازمی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دیدی ،

سندھ کابینہ میں پنشن بل کنٹرول کرنے کیلئے اصلاح پر غورکیاگیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے ملازمین کی تعداد 493182 ہے، ملازمین 23.9 بلین روپے ماہوار تنخواہ لیتے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کا ماہوار پنشن بل 13.3 بلین روپے ہے، ہمیں اسکی اصلاحات کرنی ہیں تاکہ پنشن بل کم ہو، موجودہ طریقہ چلتا رہا تو 10 سال بعد پنشن بل سیلری بل سے بڑھ جائے گا۔اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کابینہ میں مختلف تجاویز پر غور،جلدریٹائرمنٹ پرپابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمر لازمی ہوگی، اس سے حکومت پر 433.3 بلین روپے بوجھ کم ہوجائے گا۔بریفنگ میں کہا گیا پنشن آخری تنخواہ کے بجائے3سال کی اوسط تنخواہ کے حساب سے لگائی جائے گی ، اس سے حکومت پر 348.8 بلین روپے کا بوجھ کم ہو جائے گا، فیملی پنشن فوری طور پر فیملی ممبران پر محدود ہوجائے گی، فیملی پنشن بیوی، شوہر اور بیٹے جو 21 سال سے کم عمر ہو تک محدود ہوگی، اس اصلاحات سے 112.179 بلین روپے کا بوجھ کم ہوجائے گا۔سندھ حکومت پنشن فنڈ میں شراکت 0.5 فیصد22-2021 میں کرے گی، اصلاح شدہ پنشن اسکیم کا اطلاق اب سے نئی بھرتی کئے جانیوالے ملازمین پر ہوگا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…