جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

ایک دو باتوں کو لے کر ملالہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ان کے کہنے کا مقصد کچھ اور تھا، ملالہ یوسفزئی کے انٹرویو کی گونج خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی پہنچ گئی

datetime 4  جون‬‮  2021 |

پشاور ( آن لائن ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے انٹرویو کی گونج خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی پہنچ گئی۔ رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ نے کہا کہ ملالہ کے والد اپنی بیٹی کے بیان کی وضاحت کریں، دوپٹہ اور اسلامی اقدار ملالہ کی پہچان ہیں ، ملالہ کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر

پیش کیا گیا۔جب کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیااللہ بنگش نے کہا کہ ایک دو باتوں کو لے کر ملالہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالاں کہ ملالہ کا انٹرویو پورا پڑھیں تو ان کے کہنے کا مقصد کچھ اور تھا۔خیال رہے کہ طالبات کی تعلیم سے متعلق آواز بلند کرنے والی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ کسی کو اپنی زندگی میں رکھنے کیلئے شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے ، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آرہی ہے کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟۔ دوسری جانب فتی زبیر کا ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق بیان پر کہنا ہے کہ ان کا بیان مبہم اور ناقابل فہم ہے اور یہ سمجھ نہیں آتا کہ اس بیان کا اصل مقصد کیا ہے اگر اس جملے کا مفہوم یہ ہے کہ مرد اور عورت بغیر نکاح کے رہ سکتے ہیں تو یہ بیان انتہائی خطرناک، ناجائز اور حرام ہے۔جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک اجنبی عورت اور مرد بغیر نکاح کے کیسے رہ سکتے ہیں۔اسلام میں بغیر نکاح مرد اور عورت کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں۔قرآن پاک میں 23 مقامات پر نکاح کا ذکر آیا ہے اور اس کے فضائل بیان کیے گئے ہیں۔مفتی زبیر کے مطابق اگر ملالہ کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ مرد اور عورت نکاح کے بغیر رہ سکتے ہیں تو یہ قرآن اور سنت کی رو سے بالکل حرام ہے تاہم اگر اس بیان سے ان کا مقصد کچھ اور ہے تو پھر انہیں اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا عورت مارچ میں بھی اس قسم کی باتیں کی گئی تھیں اگر ہم ان دونوں بیانات کا دیکھیں تو ان کے تانے بانے ایک سے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندو، عیسائی اوور یہودیوں سمیت تمام مذاہب میں نکاح کا تصور موجود ہے،۔خواتین کا تو اصل نکاح ہوتا ہے۔تمام مذاہب میں نکاح کو عزت اور تقریر دی گئی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…