کوہاٹ (این این آئی)ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔کوہاٹ پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نے اپنے قریبی رشتے داروں پر فائرنگ کی۔کوہاٹ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملزم کے 2 بھائیوں کے 6 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے امید ہے کہ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔