جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا سگنل دیدیا گیا

datetime 4  جون‬‮  2021 |

بہاولنگر(این این آئی) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا سگنل دیدیا گیا ہے جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئے دونوں ایوانوں سے قرار داد منظور کروائی جائیگی صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی نے پہلے ہی جمعہ کی چھٹی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے

اب وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئے اسمبلی سے قرار داد مکمل کروانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ریاست مدینہ کے تصور کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت نے ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔قبل ازیں خیبرپختون خوا اسمبلی میں اتوار کے بجائے ہفتہ وار سرکاری تعطیل جمعے کو دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور ہوگئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق منگل کے روز خیبرپختون خوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے جمعے کی چھٹی بحال کرنے کی قرار داد پیش کی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے دن کی تبدیلی کے حوالے سے قرار داد جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین خان نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اتوارکے بجائےجمعہ کو ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے طور پر بحال کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا کی وجہ سے اس وقت عملاً بازاروں،مارکیٹوں، نجی اداروں میں 2دن تعطیل ہوتی ہے، سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز دوپہر 12بجےتک کام اور پھر ملازمین گھروں کو چلے جاتے ہیں‘۔ حمیرا خاتون نے کہا کہ ’جمعے کو چھٹی نہ ہونے سے دو دنوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ دو چھٹیوں سےکاروبار، معیشت،سرکاری اموربھی سست روی کا شکارہیں‘۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…