جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

تیل کے بعد سعودی عرب توانائی پیداکرنے والا ملک  بھی بن گیا

datetime 4  جون‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب صرف تیل والا ملک نہیں رہا ہے بلکہ وہ اب توانائی پیدا کرنے والا ملک بن چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نے الریاض میں اوپیک پلس کے وزارتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ ہم نہ صرف توانائی پیدا کرنے والے ملک ہیں بلکہ بہت مسابقتی

توانائی والے ملک ہیں۔ہم کم لاگت میں تیل پیدا کرتے ہیں ،کم لاگت ہی میں گیس اور قابل تجدید توانائی پیدا کرتے ہیں۔ہم یقینی طور پرہائیڈروجن کو بھی سب سے کم لاگت میں پیدا کرنے والے ہوں گے۔میں دنیا پر یہ زور دوں گا کہ وہ اس نئی حقیقت کو تسلیم کرے۔ہم ان تمام سرگرمیوں میں کامیاب ہونے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے جولائی کے لیے ایشیا میں برآمد کیے جانے والے خام تیل کی قیمتِ فروخت میں اضافہ کردیا ہے۔اس نے عرب ہلکے خام تیل کی قیمت فروخت 190 ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے۔یہ عمان اور دبئی کی جون میں ایشیا کے لیے مقررکردہ اوسط قیمت سے 20سینٹ زیادہ ہے۔ایک دستاویز کے مطابق سعودی عرب نے شمال مغربی یورپ کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت فروخت 190 ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے مگریہ جولائی کے لیے آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں رعایتی قیمت ہے۔جون کے لیے اس نے 290 ڈالر فی بیرل رعایتی قیمت مقرر کی تھی۔سعودی عرب نے امریکا کے لیے خام تیل کی قیمت فروخت 105 ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے۔آرگس سور کروڈ انڈکس (اے ایس سی آئی)کے مطابق جون میں مقرر کردہ اس قیمت فروخت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے چیئرمین مازن الکہموس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے الریاض اینی شی ایٹیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب کا ساتھ دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مازن الکہموس نے جنرل اسمبلی کے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر کرپشن کی روک تھام کے لیے ایک وسیع اور جامع پروگرام الریاض اینی شی ایٹیو تشکیل دیا ہے۔ الریاض اینی شی ایٹیو کا مقصد بدعنوانی کی روک تھام کے لیے گلوب نیٹ ورک تشکیل دینا ہے جس کا مقصد سرحد پر سیہونے والی بدعنوانی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنا ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے انسداد بدعنوانی نیٹ ورک میں شمولیت اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ الکہموس نے جرائم، منشیات اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے فورم پر عالمی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے پر اسمبلی کے رکن ممالک کو مبارک باد پیش کی۔سعودی عرب کی انسدادبدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ)کے صدر مازن ابراہیم الکہموس کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک کو اس وقت بھی اینٹی کرپشن کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل نہیں ہے، ایسا خواہ عدم مرکزیت کے عمل یا صلاحیت اوروسائل کی وجہ سے ہے مگر وہ اس رسائی سے محروم ہیں۔جی 20 کے الریاض اقدام کے تحت گلوب نیٹ ورک کی تشکیل اسی خلیج کو پاٹنے کے لیے کی جارہی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…