اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین گروپ کا بجٹ سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)جہانگیر ترین گروپ کےایم پی اے نذیر چوہان کی رہائشگاہ پرعشائیے کا اہتمام کیا گیا، نذیر چوہان کےخلاف ہونےوالی ایف آئی آر کےحوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈیفنس میں ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائش گاہ پر جہانگیرترین گروپ کی بیٹھک ہوئی، جہاترین گروپ کےاراکین کےاعزاز میں ایم پی اے نذیر چوہان ن کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ۔

عشائیہ میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور ایم پی اے زوار چودھری شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ ترین گروپ نے عشائیہ میں نذیر چوہان کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر اورآئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی، جہانگیرترین گروپ کی جانب سے بجٹ کی منظوری میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیاگیاہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان اب جہانگیر ترین کو انصاف فراہم کریں اور جلد از جلد علی ظفر کی رپورٹ کو پبلک کیا جا ئے ،وزیراعظم جہانگیر ترین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنائیں۔ جمعہ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ علی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ اور سٹہ بازی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ جہانگیر ترین بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں۔عمران خان کو چاہئیے کہ اب جہانگیر ترین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنائیں اور انصاف فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ ہم علی ظفر رپورٹ لانے کا مطالبہ اس لیے بھی کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں کہا گیا تھا کہ علی ظفر کی رپورٹ 31 مئی تک آ جائے گی۔ ہماری وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ جلد ازجلد اس رپورٹ کو منگوایا جائے اور پبلک کیا جائے کیونکہ علی ظفر نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا چینی کی قیمت میں اضافے یا اسٹاک میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔جہانگیر ترین بے گناہ ہیں ، ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہونا چاہئیے ، جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض انتقامی کارروائی ہے۔ #



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…