اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آبادمیں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں بشیر شاہ اور اشتیاق شاہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہید اہلکاروں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاقہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی جے پی روڈ سی ٹی ٹی آئی کالج کے قریب پیش آیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور اس نے اطراف کی ناکہ بندی بھی کردی ہے۔پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جب کہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کاا ظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات پر انتہائی تشویش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…