جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیڑھ سال سے بند پمز او پی ڈی کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

datetime 3  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن+ این این آئی)کورونا وائرس کے باعث ڈیڑھ سال سے بند پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کی آؤٹ پیشنٹ ڈور(او پی ڈی) کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔پہلے مرحلے میں6ڈیپارٹمنٹ بروز جمعہ کھول دئیے جائیں گے۔اس حوالے سے باقاعدہ طورپر ڈاکٹر او پی ڈی روسٹر بھی تربیت

دے دیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی پہلی لہر آنے کے بعد پمز کی او پی ڈی کو بند کردیاگیاتھا اور اس دوران او پی ڈی بلڈنگ کی تزئین وآرائش کا کام بھی شروع کردیاگیا جسکے باعث دوسری لہر اور تیسری لہر میں مسلسل او پی ڈی بند رہی۔تزئین وآرائش کا کام دوسری لہر میں مکمل ہوگیا تھا تاہم تیسری لہر کی خطرناک صورتحال کے باعث او پی ڈی بند رکھی گئی تھی۔موجودہ صورتحال میں کورونا کیسز کم ہونے اور شرح نمو میں خاطر خوا کمی آنے کے بعد جہاں تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں اب پمز ہسپتال کی او پی ڈی بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 6ڈیپارٹمنٹ کھولے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی ڈیپارٹمنٹس کو کھولا جائے گا۔واضح رہے کہ پمز کے چاروں ہسپتالوں ایم سی ایچ،چلڈرن ہسپتال،برن سنٹر اور مین پمز کی آؤٹ ڈور پیشنٹ روزانہ 8ہزار سے زائد ہے جو کہ ڈیڑھ سال سے بند ہونے کے باعث نجی ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا تھا۔دوسری جانب پی کے ایل آئی میں کورونا ڈیوٹی دینے والی نرسز کے لئے خصوصی قانون ، ایک ہفتہ روزانہ چھ گھنٹے ڈیوٹی پر دو ہفتے کی چھٹی ، خصوصی مراعات کے باعث جنرل ہسپتال سے 41 منظور نظر نرسز پی کے ایل آئی میں ڈپیوٹیشن پر بھجوانے پر دیگر نرسز کا احتجاج, ہر ہسپتال میں کورونا ڈیوٹی دینے والی نرسز کے

لئییکساں مراعات دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی کے ایل آئی میں کورونا ڈیوٹی پر مامور نرسز کے لئیخصوصی مراعات ، روزانہ 6 گھنٹے کی ڈیوٹی ایک ہفتہ دینے پر 2 ہفتے کی چھٹی دی جارہی ہے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے کورونا ڈیوٹی دینے والوں کے لئیایک ہفتہ ڈیوٹی 2 ہفتے چھٹی کی پالیسی ختم کی

جاچکی ہے لیکن پی کے ایل آئی میں اس پر عملدرآمد جاری ہے ۔جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر منظور نظر 41 نرسز پی کے ایل آئی میں کورونا ڈیوٹی کے لئیڈیپوٹیشن پر بھجوائی گئی ہیں جس پر دیگر نرسز سراپا احتجاج ہیں،جنرل ہسپتال کی نرسز کا کہنا ہے کہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رمضان بی بی کی جانب سیمنظور نظر نرسز کو پی کے ایل آئی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے ،نرسز کا مطالبہ ہے کہ تمام ہسپتالوں میں کورونا ڈیوٹی دینے والی نرسز کیلئے یکساں مراعات ہونی چاہئیں ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…