اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

تمام نجی و سرکاری سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ+ این این آئی) محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام نجی و سرکاری سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری سکول سات جون سے کھول دیے جائیں گے، سکولوں میں ہفتے میں چار دن کلاسز ہوں گی، پچاس پچاس فیصد طلبہ دو روز کے حساب سے کلاسز میں آئیں گے۔ کوئی طالب علم

دو دن لگا تار سکول نہیں آئے گا۔ تمام سکولوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے جاری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے تمام کلاسز کے لیے ایس و پیز کے ساتھ فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے لئے اساتذہ کو ترجیح دینے پر این سی او سی کے شکر گزار ہیں۔ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن اور سندھ میں تعلیمی معاملات کے شیڈول کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات لازمی طور پر ہونے چاہییں۔ تعلیمی عمل جائزے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا لہذا تمام کلاسز کا امتحان لیا جائے۔ مختصر نصاب سے کم دورانیے کا امتحان ہونا ہے لہذا اختیاری و لازمی مکمل مضامین کا امتحان بھی لیا جائے۔ایسوسی ایشن چیئرمین نے کہا کہ پانچ سے سات مضامین کے امتحان کو بہت مشکل بنایا جارہا ہے۔ جامعات کے کھولے جانے اور میٹرک و انٹر کے طلبہ کو مڑید وقت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے لئے بار بار فیصلوں کے بجائے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیارکی جائے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…