اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اب دماغ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دوا کو پہنچانا ممکن

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک ) انسانی بال سے بھی باریک ایک آلہ دماغ میں نصب کرکے اس سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے مطلوبہ وقت پر دوا کو پہنچانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔اس آلے کے تجربے کے دوران جب معذور چوہے کے دماغ میں دوا شامل کی گئی تو وہ حرکت کرنے لگا اور اس کے اعصابی خلیات بہترہونے لگے،چوہوں پرکئے گئے اس تجربے کے بعد ڈپریشن، مرگی اوردیگردماغی واعصابی مریضوں کے لیے اسے آزمایا جائے گہ کیونکہ ان امراض میں دوا کی صحیح مقدارکو درست جگہ پہنچانا ہی سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ سیل نامی بین الاقوامی جرنل میں شائع اس رپورٹ میں دماغ میں نصب ایک چھوٹے نظام میں موجود دوا کو باہر سے ایک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دماغی سرکٹ تک بھیجنے کا بتایا گیا ہے۔اس آلے کے ذریعے دوا کو دماغ میں کسی بھی جگہ پہنچانا اوراسے روشنی سے سرگرم کرنا ممکن ہےجس میں سائیڈ افیکٹس بھی بہت کم ہوتے ہیں،اس آلے کے چارخانوں میں دوا بھری جاتی ہے جو باہرسے صرف ایک بٹن دباکر دماغ میں پہنچائی جاسکتی ہے۔ بس انفراریڈ شعاع اس کے دماغ پر ڈالیے اوربٹن دبادیجئے اوریوں دوا سرگرم ہوکر شامل ہوجائے گی۔ یہ خردبینی سسٹم انسانی بھیجے کی طرح نرم ہے اور جلن پیدا کئے بغیر بہت دیر تک دماغ میں رہ سکتا ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی ، سینٹ لوئی کے سائنس دان مائیکل آربروکاس کے مطابق وہ دن دورنہیں جب دواں کو روشنی کے ذریعے جسم کے مخصوص مقامات تک بھیجا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…