ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

برڈ فلو انسانوں کو لگنا شروع ہو گیا چائنہ میں پہلا کیس رپورٹ

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن /این این آئی)چین میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے جیانگسو کے 41 سالہ شخص میں برڈ فلو سے متاثر ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ کمیشن نے بتایا کہ متاثرہ شخص جیانگسو کے شہر زی جیانگ کا رہائشی ہے جسے بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کیاگیا۔

پورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 28 مئی کو اس شخص میں H10N3 ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔کمیشن کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے اور جلد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ 2019 کے ا?خر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی چین میں رپوٹ ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک دنیاوی سرگرمیاں معمول پر نہیں آسکی ہیں۔دوسری جانب چین کی ریاستی کونسل کے انسداد وبا کے مشترکہ مکینزم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین میں اب تک کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ویکسین کی 639 ملین خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت تک چین نے پوری دنیا کیلیے کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کی 300 خوراکیں فراہم کی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحت کے قومی کمیشن کے ترجمان می فنگ نے گزشتہ روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مئی میں کورونا ویکسین کی یومیہ 12.48 ملین خوراکیں دی گئیں جن میں ایک دن میں سب سے زیادہ دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 20 ملین تھی۔کورونا وائرس کی تبدیل شدہ اقسام کے خلاف ویکسین کی استعداد کے بارے میں سائنوفارم چائنا بائیالوجی کے نائب صدر چانگ یون تھاو نے کہا کہ سائنوفارم نے جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے تبدیل شدہ وائرسوں (ویریئنٹس)کے خلاف مجموعی آزمائشیں کی ہیں جن کے نتائج سے ظاہر ہے کہ ان کی ویکسین اچھی حفاظت فراہم کرتی ہے۔سائنو فارم کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ وہ اچانک سامنے آنے والی نئی اور تبدیل شدہ وائرس کی اقسام کے خلاف نئی ویکسین کی تحقیقات کیلیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…