جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

برطانوی فوج کی مدد کرنے والے افغانیوں کو برطانیہ میں رہائش دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں برطانوی فوج اور حکومت کے لئے کام کرنے والے سینکڑوں مزید افغان باشندوں کو اہلخانہ سمیت برطانیہ میں رہائش دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔یہ سکیم ،افغان ریلویکشن اینڈ اسسٹنس پالیسی 1 اپریل کو تشکیل دی گئی تھی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جن کو رہائش دی جائے گی ان میں زیادہ تر ترجمان ہوں گے اور توقع ہے کہ سب کے اہلخانہ سمیت کل

تعداد3ہزار سے زیادہ ہوگی جبکہ اس سے قبل13 سو باشندوں کو رہائش دی گئی تھی۔برطانیہ کے سکریٹری دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان لوگوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی فوجیں ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا جنہیں افغانستان سے منتقل کیا جا رہا ہے ان کو غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان سے خطرہ ہو سکتا ہے۔اس سے قبل سخت شرائط رکھی گئی تھیں اور زیادہ اہم کردار ادا کرنے والوں کو برطانیہ میں رہائش دی جاتی تھی۔لیکن نئی حکومت کی پالیسی کے تحت، کسی بھی موجودہ یا سابقہ ​​ملازم جس کی جان کو خطرہ ہو برطانیہ کیا جائے گا۔حکومت نے کہا کہ یہ اس حقیقت کی عکاسی کرنے کے لئے کیا گیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور انھوں نے پچھلے 20 سالوں میں برطانیہ کی حکومت اور فوج کے لئے کام کرنے والے مقامی عملے کے لئے ممکنہ خطرے کو تسلیم کیا ہے۔ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے فوجی دستوں کی واپسی شروع کرنے کے فیصلے کے بعد ، وزیر اعظم نے وزارت دفاع ، ہوم آفس اور وزارت ہاؤسنگ ، کمیونٹیز اور بلدیاتی حکومت کے ساتھ درخواستوں پر تیزی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کتنے افغان باشندے برطانیہ منتقل ہوں گے، لیکن حکومت نے3 ہزار سے زیادہ افراد کی آبادکاری کا اندازہ لگایا ہے۔نئی اسکیم میں ماضی کی نسبت زیادہ لوگ درخواست دے سکیں گے لیکن ہر وہ شخص جس نے انگریز کے لئے کام کیا اوہ درخواست دینے کا اہل نہیں ہوگا۔ کیوں کہ ماضی میں ایسے افراد کو ملازمت سے بے دخل بھی کیا گیا جنہوں نےسنگین غلطیاں کیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…