پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پیش کردہ معاشی اعدادوشمار ناقابل اعتبار اور قوم سے صریحاًدھوکہ ہیں،معیشت کی بربادی کے بعد معاشی غلط بیانی قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے،عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی تباہی ملک پر مسلط کی

جارہی ہے،اولین کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مشاہد حسین سید، محمد زبیر ،خرم دستیگر خان ،مریم اورنگزیب ، قیصر احمد شیخ، عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، شزا خواجہ، علی پرویز اور بلال اظہر کیانی بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اورمسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام3 جون کو پری بجٹ سیمینار کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل موجودہ حالات میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے تجاویز پیش کرے،عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی تباہی ملک پر مسلط کی جارہی ہے،ہم نے قوم کو سچائی بیان کرنی ہے تاکہ تاریخ میں گواہی رہے اور کل کوئی بہانہ نہ بناسکے،اولین کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے،ہم نے آج تک قوم کو جو بھی بتایا ہے وہ سچ ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پیش کردہ معاشی اعدادوشمار ناقابل اعتبار اور قوم سے

صریح دھوکہ ہیں:شہبازشریف معیشت کی بربادی کے بعد معاشی غلط بیانی قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔اس موقع پر سابق وزرائے خزانہ نے اجلاس کو ملک کے معاشی حقائق کے بارے میں بریفنگ دی ،اجلاس میں بجٹ کے موقع پر عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے سفارشات پر بھی غور ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…