جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے تو بات ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اس مرحلے ہر انڈیا کے ساتھ تجارت کرتے ہیں تو یہ کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگی۔زیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اپنے 5 اگست 2019 کے کشمیر پر لیے گئے اقدامات واپس لے تو اس کے ساتھ بات بھی ہو سکتی ہے اور مسئلہ کشمیر پر کوئی روڈ میپ بھی تیار ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ

میں نے اقتدار میں آ کر بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ لیکن اگرابھی بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرتے ہیں تو ہم کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے خون پر بھارت کے ساتھ تجارت بہتر نہیں ہو سکتی ہے۔دوسری جانب آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ سلسلے کی چوتھی نشست پر وزیر اعظم عمران خان عوام کیساتھ فون نمبر 0519224900 پر براہ راست ٹیلیفون پر گفتگو کرر ہے ہیں ، ایک کالر کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ذریعے بااثرلوگوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ،میں نے تحقیقات کروائی تو یہ تمام باتیں سچ نکلیں ، اینٹی کرپشن معاملے پر مزید تحقیقات کررہا ہے ، 2ہفتوں کے اندر تحقیقاتی رپورٹ سامنے آجا ئیگی ، ذمہ داروں کیخلاف سخت ترین ایکشن لیا جائیگا، منصوبہ کو پلان کے مطابق مکمل کیا جائیگا، ایک اورکالر کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آکر بھارت کیساتھ تعلقات اچھے کرنے کی پوری کوشش کی ،ہمارے پاس چین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اسی طرح بھارت کیساتھ تعلقات اچھے ہونے سے کوئی شک نہیں کہ ہماری تجارت بہت بہتر ہو جائے گی لیکن اب جو حالات ہیں اس میں اگر ہم بھارت سے تعلقات بہتر کرتے ہیں تو یہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے غداری ہو گی ، جب تک بھارت 5 اگست کے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹتا ، ہم ان سے بات نہیں کریں گے ۔ اس وقت بھارت سے دوستی کا مطلب کشمیریوں سے غداری ہو گی ۔اس سے قبل ابتدا میں وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفین ہمیں نا اہل کہتے تھے لیکن انتہائی مسائل کے باوجود ہمجی ڈی پی 4 فیصد پر لے آئے ہیں، اپوزیشن اب تسلیم کرے تو پھنس جاتی ہے کیونکہ وہ ہمیں نااہل کہتی رہی ہے۔ ہمارا جی ڈی پی 4 فیصد تک ہے جو مخالفین کی سوچ سے زیادہ ہے ، اس لئے انہوں نے شور مچا دیا کہ اعداد و شمار غلط ہیں ، فوج کو کہا گیا کہ منتخب حکومت کو گرا دو ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…