فیصل آباد(آن لائن)مرغیوں میں رانی کھیت اور انفلوائنزا کی بڑھتی ہوئی بیماری کی وجہ سے برائلر کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہفتہ کے دوران برائلر کے گوشت کی قیمت ایک سو روپے کم ہو گئی۔
برائلر مرغی کی قیمت 450 روپے سے کم ہو کر 358 روپے تک پہنچ گئی۔ آن لا ئن کے مطابق مرغیوں میں رانی کھیت اور انفلوائنزا وائرس پھیلنے کے باعث بڑی تعداد میں مرغیوں کی ہلاکت کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہو گئے اور شہریوں نے برائلر مرغی کا گوشت کھانا بند کر دیا جس کے باعث رواں ہفتہ کے دوران چکن برائلر کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور برائلر گوشت کی قیمت 358 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران برائلر چکن کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کمی واقع ہو گئی ہے جبکہ دوسری طرف پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ برائلر کی پیداوار میں بہتر ہونے سے سپلائی میں اضافہ ہوا ہے، اگر انتظامیہ فیڈ کی قیمتیں کنٹرول کرے تو چکن برائلر مزید سستا ہو سکتا ہے۔