جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عالمی برانڈ کی پاکستانی قمیض کی کاپی کی قیمت ساڑھے 5 لاکھ روپے لگا دی گئی

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسپورٹس و فیشن کے شہرہ آفاق اٹالین لگژری برانڈ گچی یاگوچی نے پاکستانی و بھارتی خواتین کی قمیض یا کرتے سے ملتی جلتی شرٹ کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی قیمت تک فروخت کے لیے پیش کردیا۔گچی یاگوچی کو دیدہ زیب اور مہنگے لباس و جوتے سمیت دیگر فیشن ایبل چیزیں متعارف کرانے کی وجہ سے پہنچانا جاتا تھاتاہم اس بار برانڈ کی جانب سے

کڑاہی کی ہوئی خواتین کی شرٹ کو ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر کی رقم میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر لوگ حیران رہ گئے۔فیشن برانڈ نے خواتین کی جس ٹی شرٹ کو ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کیا ہے، اس پر یورپی ملک یوکرین سمیت دیگر ممالک میں کی جانے والی کڑاہی کی گئی ہے۔مذکورہ شرٹ جنوبی ایشیائی ممالک اور خاص طور پر پاکستان اور ہندوستان میں خواتین کی قمیض یا کرتے سے نہ صرف ملتی جلتی ہے بلکہ لوگ اسے پاکستانی قمیض کی کاپی بھی قرار دے رہے ہیں۔گچی یاگوچی کی جانب سے صرف ایک شرٹ کو ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 5 لاکھ 40 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر حیران رہ گئے۔فیشن برانڈ کی جانب سے متعارف کرائی گئی شرٹ کو دور جدید کے فیشن کے برعکس بھی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مذکورہ طرز کی شرٹس اب کم ہی پہنی جاتی ہیں تاہم زیادہ تر لوگوں نے فیشن برانڈز کو شرٹ کی قیمت پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ لوگوں نے کہا کہ پاکستان میں تو پورے کا پورا جوڑا وہ بھی دوپٹے کے ساتھ ڈھائی سے تین ہزار روپے کا ملتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…