اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)مولانا طارق جمیل کی ویکسی نیشن سینٹر آمد ، کرونا ویکسین بھی لگوائی ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی کرونا ویکسی نیشن سینٹر آمد ہوئی انہوں نے وہاں کرونا سے بچائو کیلئے ویکسین بھی لگوائی ہے
اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ عوام کرونا کی ویکسین لگوائے اور ویکسین سے متعلق پراپیگنڈے پر کان نہ دھرے ، عوام کو چاہیے کہ وہ بھی کرونا ویکسین لگوائیں تاکہ سب ملک کر اس وباء کو شکست دے سکیں ۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کرونا سے بچنا ہے تو پھر کرونا ویکسین لگوانا ضروری ہے ، ویکسی نیشن سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں عوام ان پر کان نہ دھریں اور کرونا سے بچائو کی ویکسین لگوائیں ۔ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، پانچ روزہ مہم 7 جون سے شروع ہو گی جو پنجاب کے20 اضلاع میں مہم منعقد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مذہبی رہنما اور سکالر مولانا طارق جمیل نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔مہم کا آغاز 7 جون سے کیا جا رہا ہے اور پانچ روزہ مہم11 جون تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم پنجاب کے 20 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔مہم کے انعقاد کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔