جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ترک صدر کا 26سال پرانا خواب پورا ہو گیا

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

استنبول(این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے 26 سال پرانے خواب کو پورا کرتے ہوئے تقسیم اسکوائر پر قائم ہونے والی مسجد کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز مسجد کا افتتاح کیا، جہاں نمازِ جمعہ کی جماعت کے ساتھ اس مسجد کا آغاز ہوا اور اب وہاں پنچ وقتہ نماز باجماعت ادا کی جائے گی۔ترک صدر نے جامع مسجد تقسیم کا افتتاح کرنے کے بعد

استنبول کے قلب میں واقع تاریخی تقسیم اسکوائر پر مذہبی شناخت کی مہر بھی لگائی۔رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اس مسجد کی تعمیر کا خواب26 سال پہلے دیکھا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2017 میں مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا۔ترک صدر نے جمعے کی نماز کے لیے مسجد میں داخل ہونے سے قبل تقسیم اسکوائر پر موجود ہجوم کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔افتتاحی نماز میں ترک صدر، حکومتی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔استنبول میں قائم ہونے والی عالیشان جامع مسجد تقسیم کا گنبد تیس فٹ بلند بنایا گیا ہے، جس کی چوٹی پر ترک جمہوریہ کا وہ یادگاری نشان موجود ہے، جس کی بنیاد مصطفی کمال اتاترک نے رکھی تھی۔مسجد کے داخلی دروازے ، فرش اور چھت پر 8 کونوں والے سلجوقی نقش و نگاری کو جگہ دی گئی ہے۔انیسویں صدی کی بے اولو معماری سے ماخوذ ڈیزائن کی حامل اس مسجد میں ہر طرح کی تفصیلات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اسے عملی شکل دی گئی ہے۔اس میں کانفرس ہال سمیت ڈیجیٹل اسلامی کتب خانے کو بھی بنایا گیا ہے۔ترک حکام نے جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پررجب طیب اردوان کی 1994 کی ایک ویڈیو شیئر کی جب وہ استنبول کے میئر بنے تھے۔انہوں نے ایک اونچی عمارت پر کھڑے ہوکر اس طرف اشارہ کرتے ہوئے مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مسجد عین اسی مقام پر تعمیر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ترکی کی عدالت نے آیا صوفیہ میں قائم عجائب گھر کو ختم کر کے اس کو مسجد کی حیثیت سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…