جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

جس گھر میں بلی موجود ہواس میں گھر کے مرد اپنی خواتین کے ساتھ کیا کام کرتے ہیں ؟ حیران کن تحقیق سامنے آگئی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )ایک گزشتہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں طلاق کی دوسری بڑی وجہ شریک حیات کی بے وفائی ہے۔ ایک سروے میں یہ بھی معلوم ہو چکا ہے کہ 45فیصد مرد اور 21فیصد خواتین اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرتے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کسی شوہر یا بیوی کو یہ کیسے معلوم ہو کہ ان کے شریک حیات کی جانب سے

بے وفائی کا خدشہ ہے؟ اب نئی تحقیق میں ماہرین نے اس کی بھی ایک نشانی بتا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق معروف ڈیٹنگ ویب سائٹ IllicitEncounters .com کی طرف سے کرائی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جن مردوخواتین نے بلیاں پال رکھی ہوں ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ چنانچہ جس مرد یا عورتنے بلی پال رکھی ہے، بالترتیب اس کی بیوی یا شوہر کے لیے یہ خطرے کی گھنٹی ہونی چاہیے۔ تحقیق کاروں نے ویب سائٹ کے صارفین کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے بتایا ہے کہ شادی شدہ مردوخواتین جو غیرمردوخواتین کے ساتھ تعلق کے لیے ان کی ویب سائٹ پر آتے ہیں ان میں سے 25فیصد نے بلیاں پال رکھی ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس جن ویب سائٹ پر ایسے مردوخواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی جنہوں نے کتا پال رکھا تھا۔ ان کی تعداد صرف 10فیصد تھی۔ویب سائٹ کی ترجمان کرسٹین گرانٹ کا کہنا تھا کہ ”پہلے بھی کئی تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے کہ کتے پالنا انسان کی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے اور ایسے لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں۔ اب ہماری تحقیق میں کتے پالنے والوں کے حوالے سے یہ خوش کن بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ اپنے شریک حیات کے ساتھ زیادہ وفادار ہوتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…