اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جمعہ کے دن آیت الکرسی کا خاص وظیفہ

datetime 27  مئی‬‮  2021
آیت الکرسی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعہ کے دن آیت الکرسی کا خاص وظیفہ: جمعہ کا مبارک دن جس کے بارے میں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ : جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے جومسلمان اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو قبول کرتے ہیں اور آپ نے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ یہ وقت قلیل ہوتا ہے۔ اور ایک حدیث میں حضور اکرم ﷺنے فرمایاکہ : اس گھڑی کو عصرکے بعد تلاش کرو۔

ایک اور حدیث میں حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایاکہ: اس گھڑی کو جمعہ کے دن عصرسے غروب آفتاب تک تلا ش کرو۔ آج کے دن جو آپ کوعمل بتائیں گے یہ بہت آزمودہ اور کارآمد ہے ۔ آپ جمعہ کے دن ان اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔ جن میں سے چند آپ کوبتاتے ہیں ۔ یہ کام آپ اپنی زندگی میں شامل کرلیں۔ جو مردحضرات ہیں ۔ وہ جمعہ کے دن اچھی طرح غسل کریں۔ جلدی مسجد جایا کریں۔ امام کے قریب بیٹھا کریں۔ اور خطبہ غور سے سنا کریں۔

اس کا بہت زیادہ اجر ہے اس کےعلاوہ کم ازکم سو مرتبہ جمعہ کے دن درو د پاک نبی پاکﷺ پر بھیجا کرے۔ آپ کوئی سا بھی درود پاک پڑھ لیا کریں ۔ اس کے علاوہ آپ نے ” سور ت کہف ” کی تلاوت کو اپنی زندگی کا معمول بنانا ہے کہ جمعہ کے دن کوشش کیا کریں۔ اس کا کیا آپ کو فائدہ ہوگا سورت کہف پڑھنے کا۔ آج جو سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ اولا د نہ ہونے کے حوالے سے ہے۔ جووظیفہ آپ کو بتائیں گے وہ جمعہ کے دن کرنا ہے اس کے بعد جو بھی دعامانگیں گے ۔

خاص طور پر جو گھڑیاں بتارہے ہیں یہ قبولیت کا وقت ہے۔ آپ اسی طریقے سے جوآپ کوبتایا جارہا ہے دعا مانگیں ۔ انشاءاللہ! ضرور قبول ہوگی۔ اور جو تمام بے اولاد افراد ہیں جب وہ اولا د کے حصول کےلیے اس طریقہ سے دعا کریں گے انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ ان کو اولا دکی نعمت سے نوازیں گے۔ یہ چند اعمال جو بتائیں ہیں ان کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔

اس کے بے پناہ فوائد ہیں ۔ ا ب آپ کو عمل کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جمعہ کے دن آخری وقت یعنی عصر اور مغر ب کی نمازسے پہلے آپ نے”آیت الکرسی ” مسلسل پڑھنی ہے۔ آپ نے بلاتعداد پڑھتے جانا ہے۔ کم ازکم پانچ سو مرتبہ آپ آیت الکرسی پڑھیں گے ۔ آپ مسلسل پڑھتے جائیں۔ گنتی نہیں کر پارہے تو کوئی بات نہیں ۔ لیکن اس میں تعداد کی کوئی قید نہیں ۔

اگر گنتی کرنا چاہتے ہیں تو پانچ سو مرتبہ کرلیں۔ توآپ کے لیے آسانی رہے گی۔ آپ اسے پڑھتے رہیں۔ اور مغر ب کی آذان سے پہلے کوئی ایک خاص دعا جوآپ نےپہلے سے سو چ رکھی ہے ۔ جیسے کہ اولاد کے لیے اور اس کے علاوہ کوئی اور خواہشمند افراد ہیں۔ ان کی کوئی اور حاجت ہے۔ کوئی مسئلہ ہے وہ دعا کریں۔ وہ مغر ب کی نماز سے پہلے دعا کرنی ہے۔ آپ جو بھی دعا مانگیں گے انشاءاللہ! وہ دعا ضرور قبول ہوگی۔ آپ نے یہ عمل کم ازکم تین ، سات، گیارہ یا پھر اکیس جمعہ تک مسلسل اسی طریقے سے یہ وظیفہ کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…