بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کی وہ تجویز جس کی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی حمایت کردی، بڑا اعلان کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وہ شہباز شریف کے میثاق معیشت کی تجویز کی تائید کرتے ہیں ، وزیراعظم سے مشاورت کر کے اپوزیشن پارٹیوں کو بات کرنے کی دعوت دوں گا، ہم معیشت پر بات کریں گے، اختلافات ختم کر کے نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، اپوزیشن بھی اس ملک کی ہی اپوزیشن ہے، معیشت بہتر ہوگی

تو اپوزیشن بجٹ میں ٹف ٹائم نہیں دے گی ، معیشت میں استحکام ہونا چاہیے،روز روز پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں، سرمایہ کار بھی طویل دورانیے کی پالیسی چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت میں استحکام ہونا چاہیے،روز روز پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں، سرمایہ کار بھی طویل دورانیے کی پالیسی چاہتے ہیں،شہباز شریف نے چارٹر آف معیشت کی بات کی، میں بھی اس کی تائید کرتا ہوں، پیپلزپارٹی بھی اس پر گفتگو کرنے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم سے مشاورت کر کے اپوزیشن پارٹیوں کو بات کرنے کی دعوت دوں گا، ہم معیشت پر بات کریں گے، اختلافات ختم کر کے نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، اپوزیشن بھی اس ملک کی ہی اپوزیشن ہے، معیشت بہتر ہوگی تو اپوزیشن بجٹ میں ٹف ٹائم نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریونیو بڑھانا ہے، ٹیکس نیٹ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ایکسپورٹ اور زراعت کو ترقی دینے کیلئے بہتر پالیسیاں بنانی ہوں گی،

آئی ایم ایف تو چاہتی ہے کہ ٹیکس اور بجلی کے نرخ بڑھائے جائیں، ہم ایسا نہیں چاہتے، ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے، ہم آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہیں اس سے نکلنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سخت پروگرام دیا جس سے معیشت متاثر ہوئی،غریب آدمی پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، مہنگائی کی بڑی وجہ بنیادی اشیائے ضروریہ بھی باہر

سے منگواتے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، ہم زراعت کو ترقی دیں گے تا کہ باہر سے چیزیں نہ منگوانی پڑیں،جیکب آباد سے پیاز 3روپے فی کلو بکتا ہے جو شہروں میں چالیس روپے کا فروخت کیا جاتا ہے،ہم مڈل مین کا خاتمہ کر کے فائدہ کسان کو پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شرح نمو کا 3.94 کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا،اگلے سال ہم اس کو چار سے پانچ فیصد تک پہنچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…