پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے، رجب طیب اردگان کا دعویٰ

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے کہاہے کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جارہی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلے عالمی میڈیا و اسلام و فوبیا سمپوزیم سے خطاب کے دوران ترک صدرنے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے امریکا کی شروع کردہ مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی نے دنیا کے کئی معاشروں میں پہلے سے ہی موجود اسلام دشمنی کے

وائرس کومزید شہہ دی ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران یہودی نسل کشی پرشدید ردعمل کا مظاہرہ کرنے والے اب مسلمانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔ترک صدرنے مزید کہا کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسرکی طرح پھیلتی جا رہی ہے۔ حقیقت سے منہ پھیرنے والوں نے اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اپنے مستقبل سے دشمنی مول لے رکھی ہے۔ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کو اسلام و فوبیا کا نام دے کر اس میں نرمی لانے کی کوشش کی ہے توہم اس عمل کے اسلام دشمنی ہونے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دنیا بھر کے ساڑھے سات ارب انسانوں کو دین اسلام نہیں بلکہ اسلام دشمنی ایک عالمی خطرہ ہونے سے آگاہی کرائی جانی چاہیے۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ ماہ جنیوا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسی صورت میں یہ دونوں صدور کی بطور سربراہان ریاست پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی، ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ وائٹ ہائوس کے مطابق اس ملاقات میں امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے پر بھی بات ہو گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…