جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پہلے اس عہدے سے دستبردار ہوں، ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے متعلق کڑی شرط لگا دی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق کڑی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے دستبردار ہو پھر اتحاد میں واپسی ہو سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کی غیر رسمی مشاورتی بیٹھک میں پارٹی رہنماؤں کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ ن

لیگ نے یوسف رضا گیلانی کا عہدہ چھوڑنے کی شرط عائد کر دی ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے فیصلے کو پی ڈی ایم کے سربراہ کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ دو جماعتی فیصلے میں قائد ن لیگ کی رائے شامل نہیں ہے۔ن لیگ کی رائے ہے جہاں سے اتحاد ٹوٹا وہیں سے دوبارہ جوڑا جائے ۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر ہم خیالوں اور ہمنواؤں کو پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت کے طور پر سیاست میں باہمی احترام کی قائل ہے ،ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا نام استعمال کرنے والے عوام دشمن حکمرانوں سے نجات اور حقیقی جمہوریت کی بحالی ایکشن پلان سے فرار حاصل کر رہے ہیں ،آئی ایم ایف تنخواہ دار ملازمین بجٹ میں عوام پرمزید بھاری ٹیکسز میں اضافہ کی تیاری کر رہے ہیں اور دو جماعتی ہم خیال پیپلز پارٹی مخالفت کر رہے ہیں ۔ انہروںنے کہاکہ کمزور ترین بیساکھیوں پر لڑکھڑاتی حکومت کو سہارا دینا مہنگائی بے روزگاری کے سونامی میں ڈوبے عوام کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی دو جماعتی انجمن ستائش باہمی بننے سے جمہوری قوتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ،پاکستان

ڈیموکریٹک الائنس کا قیام چیرمین یپپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بصیرت پر مبنی اعزاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن بتائیں پی ڈی ایم کی سربراہی دینے والی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی پر تنقید کس کو فائدہ پہنچانے کا مشن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پی پی پی کو عشائیے میں شریک کرتے ہیں اور انکی جماعت کی دوسرے نمبر کی قیادت بدزبانی کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی مظبوطی اور تسلسل خاطر اپنے پلیٹ فارم سے آئینی معاشی انسانی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…