منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’ائیر بلیو کے جہاز میں جوڑے کی سرعام غیر اخلاقی حرکتیں ،عملے کو شکایت کی گئی تو انہوں نے جوڑے کو کمبل لا کر دے دیا ‘ عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات، فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا، جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے

مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایئر لائن کے عدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دیدی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔‎‎عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ جوڑا چوتھی لائن میں پہلے نمبر پر بیٹھا ہوا تھا جس نے دوران سفر بوس و کنار شروع کر دیا ، ساتھی مسافروں نے اس کی عملے سے شکایت کی جس پر ایئر ہوسٹس نے دونوں کو اس کام سے باز رہنے کی درخواست کی لیکن جوڑے نے ایئر ہوسٹس کی درخواست پر کان نہ دھرے ، ایئر ہوسٹس کو جب کچھ سمجھ نہ آیا کہ وہ انہیں کس طرح روکے تو اس نے جوڑے کو کمبل لا کر دے دیئے تاکہ وہ اپنے اس عمل کو کھلم کھلا کرنے کی بجائے کمبل کے اندر رہتے ہوئے کرتے رہیں ۔تاہم جہاز میں موجود مسافروں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے جہاز عملے سمیت جوڑے کو ہاڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…