اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’’پنجاب حکومت گرائی گئی تو وفاق میں اسمبلی توڑ دیں گے‎‘‘‎

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت ن لیگ نے گرا دی تو ہم وفاق میں اسمبلی توڑ دیں گے۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ چوہدری نثارباقی لوگوں کی طرح ہاتھ باندھ کرپیچھے نہیں کھڑے ہوئے،

چوہدری نثارن لیگ کیلئے ایک سرپرائز ہو سکتے ہیں، چوہدری نثار پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے دلیرشخص ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ عالمی سطح پرکئی کیسزمیں ہارنے پر ہم اربوں روپے ادا کر چکے ہیں، ن لیگ حکومت نے اربوں روپے اس مقدمے پر خرچ کیے یہ لوگ مقدمات ہارنے پربھی کک بیکس لیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی جیب میں پیسے ڈالنے والا شخص نہیں ہے، عمران خان ہروقت ملک کے بارے میں سوچتے ہیں۔‎دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کیس چلانے کے لئے پرائیویٹ وکیل کی خدمات حاصل کر لیں، سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں دہری شہریت کے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائی روکنے کے متعلق سینیتر فیصل واوڈھا کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت الیکشن کمیشن کے لا افسر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کیس کی پیروی کے لیے پرائیوٹ وکیل منصور میر کی خدمات حاصل کر لیں ہیں اس لئے کیس ملتوی کیا جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل سے نئے دلائل طلب کر لئے دوران سماعت فیصل واوڈھا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن نے جو شروع کی ہے اس روکنے کا حکم دیا ہے، فیصل واوڈھا کے وکیل نے الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کے لئے عدالت سے زبانی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت چار جون تک ملتوی کردی ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…