منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’کسی کو ہماری پرائیویسی میں مداخلت کا حق نہیں‘‘ پرواز میں غیر اخلاقی حرکات کرنے والے جوڑےکا موٴقف آگیا‎‎

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات، فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا،

جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایئر لائن کے عدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دیدی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔‎‎اس حوالے سےبلال فاروق علوی کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں جاب کرتا ہوں ، میں اپنی فیملی کیساتھ مورخہ20مئی 2021کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے سفر کر رہے تھے ، ہماری سیٹ نمبر 5 تھی جبکہ ہمارے آگے والی سیٹ 4پر ایک جوڑا تھا جو مسلسل غیر اخلاقی حرکات کرنے میں مصروف تھا جس پر میں نے انہیں منع بھی کیا لیکن وہ باز نہ آیا اس کے بعد میں نے ائیر ہوسٹس کو اس معاملے پر آگاہ کیا جس پر ائیر ہوسٹس نے انہیں وارننگ دی لیکن وہ جوڑا ٹھس سے مس نہ ہوا ، بدستور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث رہا ۔ جب دوبارہ ائیر ہوسٹس کا آگاہ کیا تو اس نے بجائے اس کے منع کرتے یا ان کی سیٹ تبدیل کرتے انہیں ایک لحاف لا کر دے دیا جس کے بعد وہ جوڑا غیر اخلاقی حرکات میں مگن رہا ۔ بلال کا کہنا تھا کہ جاتے ہوئے وہ جوڑا ہمیں یہ کہہ کر گیا کہ جناب آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ کسی کی پرائیویسی میں بے جا مداخلت کریں ۔بلال نے مزید بتایا کہ میں نے اس حوالے سےتحریر طور پر بھی شکایت کی لیکن اس کا مجھے ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں آیا ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…