پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

دیا مر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم نے مقامی لوگوں کی زندگی بدل دی

datetime 25  مئی‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) واپڈامنصوبے ملکی اقتصادیات کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ ایریا میں رہنے والے مقامی لوگوں کی معاشرتی اور اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اِس بات کا اندازہ اِس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ واپڈا اِس وقت پراجیکٹ ایریاز میں مقیم لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے ۔واپڈا کی جانب سے 100 ارب روپے کی

یہ رقم اعتمادی سازی کے اقدامات ( سی بی ایم ) کے طور پر دیا مر بھاشا ڈیم ،مہمند ڈیم ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کے تعمیراتی علاقوں میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر خرچ کی جارہی ہے ۔ اِن ترقیاتی سکیموںکا تعلق صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں سے ہے ۔ ترقیاتی سکیمیںمکمل ہونے پر اِن دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں آباد لوگوںکے طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور انسانی ترقی کے اعشاریہ میں بھی بہتری آئے گی ۔دیا مر بھاشا ڈیم ، چلاس ٹائون سے 40کلو میٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔اِس منصوبے میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت8.1 ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے ۔ دیا مر بھاشا ڈیم کے پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے مختلف سکیموں پر 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔مہمند ڈیم خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہاہے ۔ منصوبے کی تکمیل پر 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا اور 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ اِس منصوبے کے تحت پراجیکٹ ایریا میں صحت، تعلیم ، پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر اور بہتری کے لئے چار ارب 57کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہے منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2 ہزار 160میگاواٹ ہے ۔ اِس منصوبے کے تحت پراجیکٹ ایریا میں لوگوں کی آباد کاری ، سماجی ترقی اور ماحولیاتی انتظام سے متعلق ترقیاتی سکیموں پر واپڈا 17 ارب 35 کروڑ روپے خرچ کر رہا ہے ۔تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہر ی پور میں تربیلا ڈیم کی پانچویں سرنگ پر تعمیر کیا جارہاہے ۔ منصوبے سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہے اگر چہ اِس منصوبے میں مقامی لوگوں کی نقل مکانی نہیںہوگی ، اِس کے باوجود اِس منصوبے کے تحت مقامی لوگوں کی ترقی کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر 29 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…