ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہد خاقان کی پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر استعفے کی دھمکی

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماشاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر مستعفی ہونے کی دھمکی د یتے ہوئے کہا ہے کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، پیپلزپارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ

بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے۔ منگل کو اسلام آباد میں عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں ،پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کو کوئی دعوت نہیں دی گئی، فضل الرحمان نے واضح کہا ہے پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، پی ڈی ایم میں اگر کسی نے شامل ہونا ہے تو اس کا اعتماد بحال کرے جو کاغذ پھاڑے تھے جوڑ کر پڑھیں اور وضاحت دیں ،پی ڈی ایم ایسا اتحاد نہیں جس سے جب دل چاہا نکل جائیں سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا ادارہ نیب ہے، کابینہ جو مرضی فیصلے کرتی رہے افسران عمل نہیں کرتے، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، 53 روپے والی چینی 110 روپے کلو میں مل رہی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ داروں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا، حکومت بے بنیاد الزامات کے سوا کچھ نہیں کر رہی، کمیشن بنے، رپورٹس بھی آئیں لیکن نیب ابھی تک خاموش ہے، رنگ روڈ معاملے کی تفتیش کے بعد سب بری الذمہ ہوجائیں گے، استعفیٰ دینے والے قربانی کا بکرا ہیں، استعفیٰ دلوا کر اصل ذمہ داران کو بچایا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…