پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

مریم نواز نے شہباز شریف کے عشایئے میں شرکت نہ کرنے کی کھل کر وجہ بیان کر دی

datetime 25  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شاہد خاقان عباسی کا وہی موقف ہے جو ن لیگ ،پی ڈی ایم کا اور میرا ہے، پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں بن رہا ، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر عشائیہ دیا اس کا پی ڈی ایم سے کوئی لینا دینا نہیں ،عدم اعتماد تحریک کیلئے مطوبہ نمبر سے زیادہ نمبرز

موجود ہیں۔ جج شوکت عزیزصدیقی اور ارشد ملک کی گواہی کے بعد میرے اور نواز شریف کے کیسز ختم ہونے چاہئیں۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں پی ڈی ایم میںکوئی نیا اتحاد نہیں ہے نہ کوئی ہو رہا پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی شاہد خاقان عباسی کا وہی موقف ہے جو ن لیگ ،پی ڈی ایم اور میرا ہے، شاہد خاقان عباسی نے بالکل صیح بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس کا ابھی تک جواب نہیں آیا وہ اپنا جواب جمع کراد ے پھر پی ڈی ایم جائزہ لے گی، عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ہمیں نمبر کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمارے پاس مطلوبہ نمبر سے زیادہ نمبر موجود ہیں ،یہ منصوبے چار سال سے ہوتے رہے ہیں بدنیتی سے کیا ہوا سارا کچھ آپ پر آرہا ہے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا عشائیہ بطور اپوزیشن لیڈر اور پارلیمنٹرین کیلئے تھا اس کا پی ڈی ایم سے کوئی لینا دینا نہیں عشائیہ میں میری عدم موجودگی کو ایشو نہ بنایا جائے وہ موجود ہیں تو ہر جگہ میری موجودگی ضروری نہیںہے۔ ایک سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کیا تعلق ہے وہ توایک آزاد رکن ہیں ایسے انسان کے بارے میں میر ے سے سوال کریں جس کی کوئی قانونی حیثیت ہو ۔ جج شوکت عزیز صدیقی کے گواہی کے بعد میرے اور ارشد ملک کی گواہی کے بعد نوازشریف کے کیسز ختم ہونے چاہے یہ سارے کیسز جھوٹے اور انتقامی کاروائی ہیں ریورس ا نجئیرنگ ہو گی تونظر آجائے گی ابھی تک

تونظر نہیں آئی چیئرمین نیب سیاسی انتقامی کارائیوں میں استعمال ہو ئے ہیں چیئرمین نیب کا ایشو نہیں ایک چیئرمین کو ہٹائیں گے تو کوئی ویساہی دوسرا چیئرمین نیب لے آئیں گے جو چیئرمین نیب سے اس طرح کے کام لیتے ہیں ان کا ایشو ہے، چیئر مین نیب کو استعمال کرنیوالے سب سے زیادہ گنہگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشترکہ طور پر مہنگائی کا معاملہ اٹھائے میر ے ساتھ کسی غریب کے گھر چلیں پتہ چل جائے گا کہ حالات کیا ہیں چند خالی اسٹالز پر جا کر حالات کا پتہ نہیں چلتا ، جھوٹ بول کر اعداد و شمار بتائے جار ہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…