اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کے لیے متحرک ہوگئی‎

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہاہے کہ برطانیہ ایگزیکٹیو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے، برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے۔ و ہ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے

وفد سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ کا قانون ہے کہ سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزا نہیں دیا جا سکتا، برطانیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی برطانیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف بیماری کا علاج کرانے برطانیہ گئے تھے، ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے انگلینڈ میں ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ سے کہا ہے کہ معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، ہم نے کہا ہے کہ آپ پہلے یہ دیکھیں برطانوی قانون نواز شریف کو وزٹ ویزے پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ اگر سزا یافتہ شخص کو برطانیہ کا وزٹ ویزا نہیں مل سکتا تو اس میں توسیع بھی نہیں ہو سکتی، حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے جس میں 5 سال بھی لگ سکتے ہیں، اسے بعد میں دیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…